آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں کپتان رضوان نے 6 کیچز پکڑ کر پاکستان کے سابق وکٹ کیپر سرفراز احمد کا ریکارڈ برابر کر دیا،، ساتواں کیچ ڈراپ کرنے کی وجہ سے وہ عالمی ریکارڈ اپنے نام نہ کرسکے۔
34 ویں اوور میں انہیں ساتواں کیچ پکڑنے کا موقع ملا جب ایڈم زمپا نے نسیم شاہ کی گیند کو ہوا میں اٹھا دیا تاہم وہ یہ کیچ پکڑنے میں ناکام رہے اور ایک عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے سے محروم رہے۔
محمد رضوان میچ میں 6 کیچ پکڑنے والے نویں کھلاڑی ہیں جب کہ دیگر 8 کھلاڑیوں میں ان کے ہم وطن سرفراز احمد شامل ہیں۔
لیجنڈری آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے ایک ون ڈے اننگز میں سب سے زیادہ 4 بار 6 کیچ پکڑے ہوئے ہیں۔