موسم سرما میں بجلی کی ڈیمانڈ بڑھانے کے لئے حکومت کا بڑا اعلان،، عوام کو ایک یونٹ پر 26 روپے سہولت دی جائے گی،،
پاور ڈویژن نے بجلی سہولت پیکج کی تفصیلات جاری کر دیں،، حکومت کا کہنا ہے جو صارفین گذشتہ موسم سرما کے مقابلے میں جتنی زیادہ بجلی استعمال کریں گے اس اضافی بجلی پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ قیمت چارج کی جائے گی،،
سہولت کا یہ پیکج دسمبر 2024 سے فروری 2025 تین ماہ کے لئے ہو گا،، سہولت کا اطلاق نہ صرف بجلی کے گھریلو صارفین پر ہو گا بلکہ کمرشل اور انڈسٹریل صارفین بھی اس سے استفادہ کر سکتے ہیں،،
واضح رہے پاکستان میں بجلی کی پیداواری صلاحیت اور طلب میں غیر معمولی فرق ہے جس کی وجہ سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو ہر ماہ اربوں روپے کیپسٹی چارجز کی مد میں ادا کئے جاتے ہیں،،