پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے اس ہفتے نہ صرف 93 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کی بلکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،،
اس ہفتے ہنڈرڈ انڈیکس میں 2431 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا،، انڈیکس نے 91، 92 اور 93 ہزار کی حد کو عبور کیا،، ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 93 ہزار 291 پوائنٹس پر بند ہوا،، آغاز پر انڈیکس 90 ہزار 860 پوائنٹس پر تھا،،
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 43 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی،، اس ہفتے سرمایہ کاروں نے 270 ارب روپے یعنی 97 کروڑ ڈالر کا منافع کمایا،، مجموعی حصص کی مالیت 11 ہزار 977 ارب روپے کی نئی بلندی پر پہنچ گئی،،
اس ہفتے مجموعی طور پر 3 ارب 67 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا،، کاروباری سودے 148 ارب روپے میں طے ہوئے،،
غیر ملکی سرمایہ کاری:
اس ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 4 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کے حصص خریدے اور 5 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کے شیئرز فروخت کئے،، نیٹ فارن انویسٹمنٹ منفی 46 لاکھ ڈالر رہی،،