کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے نجی اسکولز میں چھٹیوں کی فیس وصولی پرپابندی عائد کردی۔
بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ڈی سی منیراحمد درانی نے اسکولز کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ چھٹیوں کی فیس وصولی سے متعلق پابندی کا اطلاق نوٹیفکیشن کے تحت ہوگا۔
حکام کے مطابق چھٹیوں کے دوران فیس وصول کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جو نجی اسکول سردیوں کی چھٹیوں کی فیس وصول کریں گے ان کی رجسٹریشن منسوخ کر کے انہیں سیل کر دیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ چھٹیوں کی فیس وصولی سے متعلق اپنی شکایات فوری طور پر ڈپٹی کمشنر آفس یا محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام تک پہنچائیں تاکہ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے۔
