پرتھ : تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو فتح کے لیے 141 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم 32 ویں اوور میں 140 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پرتھ میں کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ون ڈے میں بھی پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، نسیم شاہ نے 20 رنز پر پہلی اور شاہین آفریدی نے 36 رنز پر دوسری وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 10.5 اوورز میں 56 رنز پر گری، کپتان جوش انگلس کو نسیم شاہ نے 7 رنز پر آؤٹ کیا۔
کچھ ہی دیر بعد 13.5 اوورز میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے پاکستان کے لیے چوتھی وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 79 اور چھٹی 88 رنز پر گری۔ مارکس اسٹوائنس کو محمد حسنین اور گلین میکسویل کو حارث رؤف نے واپس پویلین بھیجا۔
میزبان ٹیم کی ساتویں وکٹ 26 ویں اوور میں 118 رنز پر گری، ایڈم زیمپا کو نسیم شاہ نے 13 رنز پر آؤٹ کیا۔ آٹھویں اور نویں وکٹ 140 رنز پر گریں دونوں وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے لیں۔