پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی 94 ہزار کی حد عبور کر لی،، ہنڈر انڈیکس 729 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 94,020 کی سطح پر ٹریڈنگ جاری ہے،،
تجزیہ کاروں کے مطابق 4 نومبر کو شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کے باعث میوچل فنڈز نے اپنا پیسہ بینکوں کے فکسڈ ڈپازٹس سے نکال کر حصص بازار میں لگانا شروع کر دیا ہے،،
تمام معاشی اشاریئے مثبت ہیں،، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول میں ہے،، مہنگائی میں کمی آ رہی ہے،، جون سے اب تک شرح سود میں 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے،، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی شرح تبادلہ مستحکم ہے،،