سعودی عرب کی سربراہی میں مسلم دنیا کا سربراہ اجلاس شروع ہو گیا ہے،، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بھی اجلاس میں شرکت کے لئے ریاض پہنچ گئے،، عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم میں شامل تمام ممالک کے سربراہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں،
فلسطین کے صدر محمود عباس، لبنانی وزیراعظم نجیب مکاتی اور نائیجریا کے صدر بولا تنوبو بھی ریاض میں موجود ہیں،،
سعودی ولی عہد اجلاس کی صدارت کریں گے،، فلسطین اور اسرائیل کی دو علیحدہ علیحدہ خودمختار ریاستوں سمیت مختلف امور پر غور کیا جائے گا،،
اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں غیر انسانی کارروائیاں مسلم دنیا کے لئے تشویش کا باعث بن چکی ہیں،،
ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب روانہ ہو چکےہیں،،
اب تک مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر عالمی برادری اور بالخصوص مسلم دنیا کی مذمتیں اسرائیل کی جارحیت کو روکنے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں،،