آئندہ سال پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے،، اخراجات کا تخمینہ 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے فی عازم ہے،،
وزارت مذہبی امور نے 2025 کی حج پالیسی کا اعلان کر دیا،، سرکاری حج اسکیم کے لئے روایتی لانگ پیکج 38 سے 42 دن کا ہو گا،، شارٹ پیکج 20 سے 25 دنوں پر محیط ہو گا۔۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت 18 نومبر سے 3 دسمبر تک حج درخواستیں وصولی کی جائیں گی، حج قرعہ اندازی 6 دسمبر کو کی جائے گی۔
سال 2025 کے لیے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے، سرکاری و نجی حج اسکیموں کے لیے 89 ہزار 605 سیٹیں مختص کی گئی ہیں، سرکاری حج اسکیم کے لیے روایتی لانگ پیکج 38 تا 42 دن اور شارٹ پیکج 20 تا 25 دن پر محیط ہو گا۔
سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار روپے سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کے درمیان متوقع ہیں، اضافی سہولیات میں قربانی کی رقم 55 ہزار روپے ہے۔
حج واجبات 2 لاکھ روپے کی پہلی قسط حج درخواست کے ساتھ جمع کرانا ہو گی، قرعہ اندازی کے 10 دن کے اندر اندر 4 لاکھ روپے مزید جمع کروانا لازم ہےجب کہ بقیہ رقم یکم تا 10 فروری 2025 کے درمیان جمع کرانی لازم ہو گی۔
حج پالیسی کے تحت سرکاری حج اسکیم میں اسپانسر شپ اسکیم میں 5 ہزار نشستیں جب کہ نجی حج اسکیم میں اسپانسر شپ اسکیم کے لیے 30 ہزار نشستیں مختص ہوں گی جو پہلے آئیے، پہلے پائیے کے اصول پر ہو گی۔