اسلام آباد: وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ کا کہناہے کہ ڈنمارک کے ساتھ میری ٹائم سیکٹر میں 2ارب ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ آئندہ ایک دو روز میں متوقع ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے قبل ڈنمارک کی شپنگ کمپنی میرسک لائن کے سینئرحکام نے اہم ملاقات کی۔
وفاقی وزیر نے میرسک لائن کے حکام سے کہاکہ ملک کے بحری شعبے میں 2 ارب ڈالر (5 کھرب 55ارب روپے)کی تاریخی سرمایہ کاری آنا بڑی کامیابی ہے۔