پاکستانی معیشت میں بہتری کے آثار نمودار ہونا شروع ہو گئے ہیں،، حکومت نے بینکوں سے قرضوں کا انحصار کم کر دیا ہے،، اب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اسلامک سکوک بانڈز سے قرض لیا جا رہا ہے،،
اسٹیٹ بینک نے قرضوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے،، ستمبر میں پاکستان کے مجموعی قرض کا حجم 69 ہزار 750 ارب روپے پر آ گیا ہے،، اگست 2024 میں قرضوں کی مالیت 70 ہزار 362 ارب روپے تھی،،
سالانہ بنیادوں پر قرض 7 ہزار 279 ارب روپے کا اضافہ ہوا،، ستمبر 2023 میں قرض 62 ہزار 291 ارب روپے تھا،،
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ (جولائی تا ستمبر) کے اعداد و شمار کا جائزہ لیں تو قرض 656 ارب روپے بڑھ گیا ہے،، رواں مالی سال کے پہلے روز یکم جولائی2024 کو قرضوں کی مالیت 68 ہزار 914 ارب روپے تھی،،