آسٹریلیا سے اس کے ہوم گراؤنڈ پر 22 سال بعد فتح حاصل کرنے کے بعد پاکستانی بولرز اور بیٹرز نے آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پر جگہ بنا لی،،
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کی نئی پیلئرز رینکنگ جاری کر دی،، ون ڈے کی ریکننگ میں شاہین شاہ آفریدی دنیا کے ٹاپ بولر بن گئے،، افغانستان کے راشد خان دوسرے اور جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج تیسرے نمبر پر آ گئے،،
پاکستان کے بولر حارث رؤف کا رینکنگ میں 13واں نمبر ہے،،
ون ڈے بیٹرز:
ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے 825 پوائنٹس حاصل کئے اور دنیا کے ٹاپ بیٹسمین بن گئے،، بیٹرز کی فہرست میں دوسرا نمبر بھارت کے روہیت شرما کا ہے،، تیسرے نمبر پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے شبمن گل اور ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر رہے،،
ون ڈے آل راؤنڈرز:
افغانستان کے محمد نبی نے ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی،، زمبابوے کے سکندر رضا دوسری اور افغانستان کے راشد خان تیسرے نمبر پر ہیں