Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار برونسن ریڈ 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

نومبر 28, 2026

میناَب میں ہلاک ہونے والے 168 بچوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ایرانی صدر

نومبر 28, 2026

روس کی نئی جوہری آبدوز ’پرم‘ بحرالکاہل کے بحری بیڑے میں شامل ہوگی، پیوٹن کا اعلان

نومبر 28, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, نومبر 28
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»پاکستان»پاکستان کا پہلا آئینی بینچ کل پہلی سماعت کرے گا
پاکستان

پاکستان کا پہلا آئینی بینچ کل پہلی سماعت کرے گا

EditorBy Editorنومبر 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پاکستان کی تاریخ کا پہلا آئینی بینچ کل پہلی سماعت کرے گا،، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں بننے والے آئینی بینچ میں سپریم کورٹ کے 6 ججز شامل ہیں،، بینچ میں 34 مقدمات سماعت کے لئے پیش کئے جائیں گے،، آئینی بینچ کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی،،

سماعت کے لیے مقرر مقدمات کی کاز لسٹ میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مقدمہ بھی شامل ہے جو 1993 سے زیرسماعت ہے،، قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعیناتی کے حوالے سے درخواست خارج ہونے کے خلاف نظر ثانی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔۔۔کاز لسٹ میں عام انتخابات 2024 دوبارہ شیڈیول کرنے کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، درخواست میں انتخابات فروری سے مارچ کے پہلے ہفتے میں منتقل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

بیرون ملک کاروبار اور اثاثے رکھنے والے ارکان اسمبلی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔۔۔کاز لسٹ کے مطابق سرکاری افسران کے غیر ملکی شہریوں سے شادی پر پابندی کے لیے دائر درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت میں ہونے والی قانون سازی کالعدم قرار دینے کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

پاکستانیوں کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس پر ازخود نوٹس کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے، محمد علی درانی کی جانب سے دائر ملک کا لوٹا گیا پیسہ دیگر ممالک سے واپس لانے کے لیے دائر درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

دفاتر میں خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق مقدمات، علی ظفر اور میشا شفیع ہراسانی کیس، کنونشن سینٹر اسلام آباد کے نجی استعمال پر ازخود نوٹس کیس بھی سماعت کےلیے مقرر کیا گیا ہے، کنونشن سینٹر سوموٹو سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے نوٹ پر لیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان کی عدالتوں کے پاکستان میں دائرہ اختیار سے متعلق مقدمات بھی سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں، توانائی منصوبوں سے متعلق خواجہ آصف کی مختلف درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔

کاز لسٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں آئینی بینچ 14 نومبر کو 18 جب کہ 15 نومبر کو 16 مقدمات کی سماعت کرے گا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    بھارتی اقدامات پر رونا بھی آتا ہے اور ہنسنا بھی ۔اداکار عمیر رانا

    نومبر 28, 2026

    اگلے تین روز کے لیے تیل کی قیمتیں مقرر، پٹرول مزید سستا،ڈیزل کی قیمت برقرار

    نومبر 28, 2026

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    مسلم دنیا کا زوال؟

    نومبر 28, 2026

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.