Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

امریکی حملے کے بعد دیگر خلیجی ممالک میں تابکاری کے اثرات نہیں: سعودی ایٹمی ریگولیٹری کمیشن

جون 22, 2025

امریکی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی، سنگین  نتائج  برآمد ہوں گے ،ایرانی وزیرخارجہ

جون 22, 2025

ٹرمپ کے ایران پر حملے کے فیصلے پر امریکی قانون سازوں کا ردعمل

جون 22, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • امریکی حملے کے بعد دیگر خلیجی ممالک میں تابکاری کے اثرات نہیں: سعودی ایٹمی ریگولیٹری کمیشن
  • امریکی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی، سنگین  نتائج  برآمد ہوں گے ،ایرانی وزیرخارجہ
  • ٹرمپ کے ایران پر حملے کے فیصلے پر امریکی قانون سازوں کا ردعمل
  • امریکا کے ایران پر حملے کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
  • ٹرمپ کا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ تاریخ بدل دے گا: اسرائیلی وزیر اعظم
  • اسرائیل محفوظ ہوگیا، اب ایران امن کی طرف نہ آیا تو بڑے حملے کریں گے: ٹرمپ
  • ایران کی ایٹمی ایجنسی کی امریکی حملوں پر مذمت، جوہری ترقی جاری رکھنے کا اعلان
  • ایران کا انکشاف: امریکی حملے سے قبل جوہری تنصیبات کو خالی کر دیا گیا تھا
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»تازہ ترین»بنگلہ دیش میں ایک اور بڑی تبدیلی، آئین سے سوشلزم، قوم پرستی، سیکولرازم اور بابائے قوم جیسی اصطلاحات کو ختم کرنے کی تجویز
تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ایک اور بڑی تبدیلی، آئین سے سوشلزم، قوم پرستی، سیکولرازم اور بابائے قوم جیسی اصطلاحات کو ختم کرنے کی تجویز

EditorBy Editorنومبر 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔8 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے اٹارنی جنرل محمد اسد الزماں نے ملکی آئین میں خاطر خواہ ترامیم کا مطالبہ کرتے ہوئے سوشلزم، بنگالی قوم پرستی، سیکولرازم، اور شیخ مجیب الرحمان بابائے قوم جیسی اہم اصطلاحات کو ختم کرنے کی تجاویز دے دیں۔

یونائیٹڈ نیوز آف بنگلہ دیش (یو این بی) کی خبر کے مطابق اسد الزمان نے یہ ریمارکس بنگلہ دیش کی 15ویں آئینی ترمیم کی قانونی حیثیت پر ہائی کورٹ میں سماعت کےپانچویں روز اپنے دلائل کے دوران دیئے۔انہوں نے آئین کے آرٹیکل 8 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سوشلزم اور سیکولرازم اس قوم کی کے حقائق کی عکاسی نہیں کرتے جہاں 90 فیصد آبادی مسلمان ہو۔انہوں نے اس حوالے سے آئین کے اصل جملے کو بحال کرنے کی وکالت کی جس میں اللہ پر غیر متزلزل ایمان پر زور دیا گیا تھا۔ انہوں نے آرٹیکل 9 میں بنگالی قوم پرستی کی مطابقت پر بھی سوال اٹھایا اور اسے جدید جمہوری اصولوں سے متصادم قرار دیا۔

انہوں نے ریفرنڈم کے لیے دفعات کو بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا، جسے 15ویں ترمیم کے تحت ختم کر دیا گیا تھا۔یو این بی کے مطابق سماعت کے بعد اسد الزماں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 15ویں ترمیم کو برقرار رکھنے سے جنگ آزادی ، 1990 کی عوامی بغاوت اور 2024 جولائی کے انقلاب کی روح مجروح ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترمیم ابو سعید اور مگدھو جیسے شہدا کی قربانیوں سے غداری کے مترادف ہے۔ ابو سعید اور مگدھو جولائی 2024 میں بنگلہ دیش میں ہونے والےطلبہ احتجاج میں شامل تھے۔

اٹارنی جنرل نے آرٹیکل 6 پر بھی تنقید کی، جو زبان کے ذریعے قومی شناخت کی وضاحت کرتا ہے، اور دعویٰ کیا کہ اس نے شہریوں میں غیر ضروری تقسیم کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے استدلال کیا کہ کوئی دوسرا ملک زبان کو قومی شناخت کی بنیاد کے طور پر استعمال نہیں کرتا ۔ انہوں نےکہا کہ آرٹیکل 7(ka) اور 7(kha) جمہوریت کی روح سے مطابقت نہیں رکھتے اور آمرانہ مقاصد کی تکمیل کرتے ہیں اس لئے ان دونوں آرٹیکلز کو منسوخ کیا جائے۔ اٹارنی جنرل نے نگراں حکومتی نظام کے خاتمے کی بھی شدید مخالفت کی۔اسد الزماں نے آرٹیکل 142 کے تحت ریفرنڈم کی دفعات کو بحال کرنے پر زور دیا اور کہا کہ یہ جمہوری احتساب کی بحالی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے اس اہم جمہوری طریقہ کار کو یکطرفہ طور پر ختم کرنے کے لئے الیکشن انجینئرنگ کے ذریعے منتخب ہونے والے اراکین پارلیمنٹ کو فعال کرنے کے لئے ترمیم پر بھی تنقید کی۔\

Bangladesh constitution Nationalism Shaikh Mujeeb Socialism
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

امریکی حملے کے بعد دیگر خلیجی ممالک میں تابکاری کے اثرات نہیں: سعودی ایٹمی ریگولیٹری کمیشن

جون 22, 2025

امریکی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی، سنگین  نتائج  برآمد ہوں گے ،ایرانی وزیرخارجہ

جون 22, 2025

ٹرمپ کے ایران پر حملے کے فیصلے پر امریکی قانون سازوں کا ردعمل

جون 22, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

امریکی حملے کے بعد دیگر خلیجی ممالک میں تابکاری کے اثرات نہیں: سعودی ایٹمی ریگولیٹری کمیشن

جون 22, 20250

امریکی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی، سنگین  نتائج  برآمد ہوں گے ،ایرانی وزیرخارجہ

جون 22, 20250

ٹرمپ کے ایران پر حملے کے فیصلے پر امریکی قانون سازوں کا ردعمل

جون 22, 20250

امریکا کے ایران پر حملے کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

جون 22, 20250
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025738

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025738

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024498

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025448

مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ

فروری 2, 2025216
Don't Miss
تازہ ترین

امریکی حملے کے بعد دیگر خلیجی ممالک میں تابکاری کے اثرات نہیں: سعودی ایٹمی ریگولیٹری کمیشن

By Editorجون 22, 20250

ریاض : سعودی عرب کی ایٹمی ریگولیٹری کمیشن کا کہنا ہے کہ ایران پر امریکی…

امریکی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی، سنگین  نتائج  برآمد ہوں گے ،ایرانی وزیرخارجہ

جون 22, 2025

ٹرمپ کے ایران پر حملے کے فیصلے پر امریکی قانون سازوں کا ردعمل

جون 22, 2025

امریکا کے ایران پر حملے کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

جون 22, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

امریکی حملے کے بعد دیگر خلیجی ممالک میں تابکاری کے اثرات نہیں: سعودی ایٹمی ریگولیٹری کمیشن

جون 22, 2025

امریکی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی، سنگین  نتائج  برآمد ہوں گے ،ایرانی وزیرخارجہ

جون 22, 2025

ٹرمپ کے ایران پر حملے کے فیصلے پر امریکی قانون سازوں کا ردعمل

جون 22, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025738

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024498

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025448

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.