اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی،، اطالوی ہوٹلز نے اسرائیلیوں سیاحوں کی میزبانی سے انکار کر دیا،،
اٹلی کے ہوٹل گارنی اونگارو نے اسرائیلی سیاحوں کی بکنگ منسوخ کر دی،، ہوٹل نے اسرائیلی شہریوں کو بھیجے گئے پیغام میں کہا کہ غزہ میں نسل کشی کے مرتکب اور اس کے حمایتیوں کی میزبانی نہیں کی جا سکتی،،
پیغام میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سیاحوں کی بکنگ منسوخی پر کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی اور انہیں ادا کی گئی پوری رقم واپس کر دی جائے گی،۔،