پاکستان کے دورے پر آئے آئی ایم ایف وفد نے صوبوں کے مالیاتی اعداد و شمار کا جائزہ لیا،، رواں مالی سال کے لئے خیبرپختون خوا کو 45 ارب روپے کے سرپلس بجٹ کا ہدف دیا گیا تھا،، اس کے مقابلے میں صوبے نے 103 ارب روپے کے سرپلس بجٹ کا اعلان کر دیا،،
سندھ رواں مالی سال 75 ارب روپے کے مقابلے میں 130 ارب روپے کا سرپلس بجٹ حاصل کرے گا،، بلوچستان نے 85 ارب روپے کا سرپلس بجٹ کے ہدف کی یقین دہانی کرائی ہے،،