رواں مالی سال کے لئے پنجاب نے 160 ارب روپے کے خسارے کے بجٹ کا تخمینہ پیش کیا تھا لیکن آئی ایم ایف کے دباؤ بجٹ کو سرپلس میں بدل دیا گیا ہے،،
مالی سال 25-2024 کی پہلی سہ ماہی میں پنجاب کا 40 ارب روپے کا سرپلس بجٹ ظاہر کیا گیا ہے،، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 37 ماہ کے قرض معاہدے میں تمام صوبوں کو سرپلس بجٹ پیش کرنے کو کہا گیا تھا،، پنجاب نے سرپلس بجٹ کا ہدف حاصل نہ کیا،، اب آئی ایم ایف کے کہنے پر پنجاب میں 40 ارب روپے سرپلس بجٹ کی منظوری دی گئی ہے،، اب پنجاب رواں مالی سال میں 630 ارب روپے کے سرپلس بجٹ کا ہدف حاصل کرے