پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آخری روز،، دوسرے کاروباری سیشن میں ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس نے 95 ہزار 278 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو لیا،،
مارکیٹ زیادہ دیر 95 ہزار کی حد کو برقرار نہ رکھ سکی،، کاروباری سیشن کے اختتام پر انڈیکس 572 پوائنٹس اضافےکے ساتھ 94 ہزار 763 پر بند ہوا،،
سرمایہ کاروں نے 55 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ہزار 207 ارب روپے کی نئی بلندی پر پہنچ گئی،،
حصص بازار میں ہفتے کے آخری روز 89 کروڑ 31 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا،، کاروباری سودے 30 ارب 81 کروڑ روپے میں طے پائے