پنجاب حکومت نے سموگ کی بگڑتی صورتحال کے باعث اسکولوں کی چھٹیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے،،
تعمیراتی سرگرمیوں پر ایک ہفتے کی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،، لاہور میں بڑے ٹرکس اور ٹرالوں کی آمد و رفت کو بند کر دیا گیا ہے،،
عوام شام 4 بجے تک ہوٹل اور ریسٹورنٹس میں کھانا کھا سکتے ہیں،، ٹیک اوے سروس بھی رات 8 بجے بند ہو جائے گی،، بازار آٹھ بجے بند ہوں گے،، کھیلوں کی سرگرمیوں، نمائشوں اور تہواروں کے لئے تمام بیرونی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے،،