پاکستان معیشت کیلئے بڑی خبر،، غیر ملکی ادائیگیوں کا توازن مسلسل تیسرے ماہ بھی مثبت رہا،، سٹیٹ بینک کے مطابق تمام غیر ملکی ادائیگیوں کے بعد اکتوبر میں 35 کروڑ ڈالر کی بچت ہوئی،، ماہانہ بنیادوں پر کرنٹ اکاؤنٹ 306 فیصد سرپلس رہا،،
ستمبر میں 8 کروڑ 60 ڈالر کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں تھا،،
رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 22 کروڑ ڈالر کی بچت ہوئی،، ایک سال پہلے جولائی سے اکتوبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 53کروڑ تھا،،
کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے کی بڑی وجہ امپورٹ بل میں کمی اور ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہے،،
ماہانہ بنیادوں پر اکتوبر میں تجارتی خسارہ 23 فیصد کمی کے بعد ایک ارب 58 کروڑ ڈالر رہا،، سروسز کے شعبے کا ٹریڈ بیلنس 26منفی کروڑ ڈالر تھا،،
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے جولائی سے اکتوبر 2024 کے دوران امپورٹ بل 19 فیصد بڑھ کر 8 ارب 32 کروڑ ڈالر رہا،، خدمات کے شعبے کا تجارتی خسارہ ایک ارب ڈالر کے قریب پہنچ گیا،،
اوورسیز پاکستانیوں نے چار ماہ میں 11 ارب 85 کروڑ ڈالر بھیجے جو سالانہ بنیادوں پر 35 فیصد اضافہ ہے،،