کاروباری ہفے کے پہلے روز ہی روپے پر دباؤ بڑھ گیا،، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپیہ سستا ہو گیا،،
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 19 پیسے کا نمایاں اضافہ ہوا،، ایک ڈالر کی قیمت 277 روپے 86 پیسے پر بند ہوئی،،،
اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر 17 پیسے بڑھ گئی،، ڈالر کا ریٹ 278 روپے 82 پیسے پر آ گیا،،
گولڈ مارکیٹ:
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے،، لندن گولڈ مارکیٹ میں سونا 29 ڈالر مہنگا ہو گیا،، ایک اونس سونا 2600 ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے،،
ادھر پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،، ایک تولہ سونا 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے کا ہو گیا،،