ٹرمپ کا غیرقانونی تارکین وطن کی سب سے بڑی بے دخلی کیلئے ہنگامی حالت نافذ ، فوج استعمال کرنے کا اعلان

0

واشنگٹن : امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کی جبری بیدخلی کیلئے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی تیاری کرلی۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تاریخ میں سب سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو ڈیپورٹ کرنے کیلئے وہ فوجی اثاثے استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران بار بار کہا تھا کہ وہ تمام غیرقانونی امیگرینٹس کو ڈیپورٹ کردیں گے۔

انہوں نے اس بات کا بھی اشارہ دیا تھا کہ سب سے پہلے ان غیر قانونی امیگرینٹس کو نکالا جائے گا جو کسی جرم میں ملوث ہوں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.