خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں پاک فوج کے 12 شہید جوانوں کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی،،
کور کمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ عکسری اور سول حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی،،
شہداء کے جسد خاکی تدفین کے لئے ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیئے گئے،،
جن شہداء کی نماز جنازہ ادا کی گئی ان میں صوبیدار عمران احمد فاروقی شہید (عمر : 44 سال، ساکن : گوجرانوالہ)
حوالدار محمد جاوید اقبال شہید (عمر : 29 سال، ساکن : سرگودھا)
نائیک طہماس احمد شہید (عمر : 34 سال، ساکن : ایبٹ آباد)
نائیک باسط فرید شہید (عمر : 39 سال، ساکن : ہری پور)
سپاہی صفدر علی شہید (عمر : 33 سال، ساکن : ضلع بارکھان)
سپاہی اسد بشیر شہید (عمر : 32 سال، ساکن : ضلع کوہلو)
سپاہی اعجاز حسین شہید (عمر : 38 سال، ساکن : ڈیرہ غازی خان)
سپاہی عاطف خان شہید (عمر : 23 سال، ساکن : میانوالی)
سپاہی امان اللہ شہید (عمر : 30 سال، ساکن : ضلع کرک)
سپاہی شاہ زمان شہید (عمر : 22سال، ساکن : لوئر دیر) سپاہی حسیب اللہ شہید (عمر : 22 سال، ساکن : ضلع کرک) عثمان اللہ شہید (عمر : 33 سال، ساکن : ضلع کرک) شامل ہیں۔۔