پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ،، ہنڈرڈ انڈیکس میں 310 پوائنٹس کی مندی،، 95 ہزار 546 پر بند ہوا،،
حصص بازار میں پانچ روز کی مسلسل تیزی کے بعد مندی ریکارڈ کی گئی،، مارکیٹ آج 1300 پوائنٹس کے بینڈ میں ٹریڈ کرتی رہی،، ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 850 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، مارکیٹ 96 ہزار 711 کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوتی رہی،،
دوپہر کو منافع کے لئے فروخت کے دباؤ پر شیئرز مارکیٹ ریڈ زون میں چلی گئی،،
بدھ کو مارکیٹ میں ایک ارب 38 کروڑ سے زائد حصص کی خرید و فروخت ہوئی،،
غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 92 لاکھ 40 ہزار ڈالر کے شیئرز خریدے،، ایک کروڑ 36 لاکھ ڈالر کے حصص فروخت کئے،، نیٹ فارن انویسٹمنٹ منفی 43 لاکھ 50 ہزار ڈالر رہی