خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم میں دہشت گردی کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا،، مسلح افراد نے مسافر گاڑیوں پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 38 افراد جاں بحق ہو گئے،،
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو رضا کار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا۔
خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری نے بتایا کہ حملے میں ایک خاتون اور بچے سمیت کم از کم 38 افراد جاں بحق ہو گئے۔
چیف سیکریٹری نے تصدیق کی کہ حملے میں پاراچنار سے کرم جانے والی مسافر وین کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 29 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پاراچنار کے ایک مقامی رہائشی زیارت حسین نے بتایا کہ مسافر گاڑیوں کے 2 قافلے تھے جن میں سے ایک پشاور سے پاراچنار اور دوسرا پاراچنار سے پشاور جا رہا تھا کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔،،زیارت حسین نے مزید بتایا کہ ان کے رشتے دار پشاور سے کرم جانے کے لیے سفر کر رہے تھے۔
تاحال کسی گروپ نے مسافر گاڑیوں پر حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔