وزیر داخلہ محسن نقوی کا وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے ٹیلی فونک رابطہ

0

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اورخیبرپختونخوامیں سیکیورٹی صورت حال پر بات کی۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی زیرداخلہ اور وزیراعلی کے پی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.