سٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ، 100 انڈکس نے 98 ہزار کی حد بھی عبور کرلی

0

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری دن کاروبار کا آغاز ہوتے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان ہے جہاں 100 انڈیکس نے آج نیا ریکارڈ بنایا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج کاروبار کے آغاز میں ہی 98 ہزار پوائنٹس سے اوپر چلا گیا۔

اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 98 ہزار 592 پوائنٹس کی بلندی کو چھو گیا۔

100 انڈیکس 1 ہزار 124 پوائنٹس کے اضافے سے 98 ہزار 452 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 97 ہزار 328 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.