کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کینیڈا آتے ہیں تو عالمی عدالت انصاف کے حکم پر انہیں گرفتار کر لیا جائے گا،،
میڈیا سے بات کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے کہا کینیڈا عالمی عدالت انصاف کے قیام کے بانیوں میں شامل ہے،، کینیڈا عالمی عدالت انصاف کے تمام فیصلوں پر عمل درآمد کا پابند ہے،،
واضح رہے عالمی عدالت انصاف نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم ثابت ہونے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہوئے ہیں