ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز کی ہدایت پر فیلڈ ٹیموں نے مارکیٹوں اور دکانوں کی انسپکشنز کا سلسلہ تیز کر دیاہے۔
اے ڈی سی انفورسمنٹ کاشف جلیل کی قیادت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور بھر میں مجموعی طور پر 2 ہزار 431 انسپکشنز کی گئیں۔ اس دوران نرخ نامے کی خلاف ورزیوں اور گراں فروشی پر مجموعی طور پر 13 لاکھ 77 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ قانون کی سنگین خلاف ورزی پر 19 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔

