کراچی کے علاقے بلوچ کالونی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت گرنے کی سی سی ٹی وی منظرِ عام پر آگئی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلوچ کالونی ایڈمن سوسائٹی کی عمارت جیسے ہی گری لوگ جان بچانے کے لیے بھاگے۔
واضح رہے کہ بلوچ کالونی کے قریب کراچی ایڈمنسٹریٹو سوسائٹی میں 6 منزلہ عمارت منہدم ہو گئی جس کے ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

