لرزہ خیز واقعہ گجرات کے علاقہ برسہ میں 18 نومبر کو پیش آیا تھا۔
ڈی پی او فیصل شہزاد کے مطابق چھوٹی بہن نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر بڑی بہن کو قتل کیا، دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ڈی پی او فیصل شہزاد کے مطابق ملزمہ نے بڑی بہن کو نوڈلز میں زہر ملا کر کھلایا، جس کے بعد اسے گلا دبا کر قتل کردیا، ملزمہ نے واقعے کو حادثہ ظاہر کرنے کے لیے خود بھی نوڈلز کھائے تھے۔
فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد 18 سالہ چھوٹی بہن کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، نوڈلز کے نمونے بھی تجزیے کے لیے متعلقہ محکموں کو بھجوائے گئے ہیں۔

