امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ مکمل کر لی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں ٹھہراؤ آ گیا،، امریکہ کے وزیر خزانہ کےلئے سکاٹ بیسسینٹ کی نامزدگی پر ٹریژری، گولڈ اور کرنسی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہو گیا،،
لندن گولڈ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا 43 ڈالر سستا ہو گیا،، ایک اونس سونا 2672 ڈالر میں ٹریڈ ہوا،،
ادھر پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 4300 روپے کی بڑی کمی آ گئی،، ایک تولہ سونا 2 لاکھ 78 ہزار 400 روپے کا ہو گیا،،
10گرام سونا 3657 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 38 ہزار 613 روپے میں فروخت ہوا،،