پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد کے مضافات میں دھرنے کی تجویز پر رضامندی ظاہر کر دی ہے،، دوسری طرف بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی ڈی چوک میں دھرنے سے پیچھے ہٹنے پر تیار نہیں ہیں،،،
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد کے مضافات میں دھرنے کی تجویز دی تھی جسے عمران خان نے منظور کر لیا ہے،، لیکن دوسری طرف بشریٰ بی بی ڈی چوک پر ہی دھرنا دینے پر مُصر ہیں،،
یرسٹر سیف نے کہا کہ ہمارا اعلان ڈی چوک سے متعلق تھا لیکن انتظامیہ کی طرف سے ڈی چوک کی اجازت نہیں مل رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی تجویز آئی کے اسلام آباد کے مضافات میں جلسہ کریں یہ تجویز ہم بانی پی ٹی آئی کے پاس لے کر گئے جس پر انہوں نے آمادگی کا اظہار کیا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ جب مضافات میں جلسے کی تجویز ساتھیوں سے ڈسکس کی تو ساتھیوں نے ماننے سے انکار کیا، بشریٰ بی بی نے کہا کہ وہ ڈی چوک ہی جائیں گی، اس وجہ سے تجویز قبول نہ ہوسکی۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ہمارے مطالبات پورے کیے بغیر مسئلہ خوشگوار انداز میں حل ہونا ممکن نہیں،گزشتہ رات کے مذاکرات میں احتجاج اور رہائی سے متعلق مثبت پیشرفت نہ ہوسکی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی قانونی عمل سے ہونی ہے، اس قانونی عمل کا بٹن حکومت کے ہاتھ میں ہے، یہ مقدمات پر اثرانداز ہورہے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ احتجاج کی وجہ یہی ہے کہ ہماری قیادت کے خلاف قانون کو غیر قانونی طریقے سے استعمال کیا جارہا ہے۔