وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 31 دسمبر 2024 کے بعد کوئی افغان شہری این او سی کے بغیر اسلام آباد میں رہائش نہیں رکھ سکے گا،،
اگر کسی افغان شہری کو اسلام آباد میں رہنا ہے تو ڈپٹی کمشنر سے پیشگی اجازت لینا ہو گی،، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 31 دسمبر کے بعد افغان شہری اسلام آباد کی حدود میں نہیں رہ سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہی ترجیح ہے کہ زندگی معمول پر آجائے، جو تھوڑی بہت چیزیں رہ گئیں وہ شام تک روٹین پر آجائیں گی۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کسی پولیس والے کے پاس گن نہیں تھی، پروپیگنڈا کیا گیا کہ 33 لاشیں ایک اسپتال میں ہیں، انہیں اپنی شرمندگی چھپانے کا کوئی طریقہ نہیں مل رہا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ تحریک انصاف کے احتجاج میں افغان شہری بھی شامل ہیں جب پنجاب حکومت نے بھی احتجاج میں شریک افغان شہریوں کی شناخت سامنے لانے کا اعلان کیا ہے۔