پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو Bears نے کاروبار کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد فروخت کا ایسا دباؤ ڈالا کہ مارکیٹ تاریخ کی بدترین مندی کا شکار ہو گئی،،
بدھ کو مارکیٹ کھلنے سے پہلے ہی Bulls نے کنٹرول سنبھال لیا،، پورے کاروباری سیشن میں Bears کو مارکیٹ میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی،،
ہنڈرڈ انڈیکس میں 4 ہزار 695 پوائنٹس کا تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،، مارکیٹ 99 ہزار 269 پر بند ہوئی،،
ایک ارب پانچ کروڑ حصص کی تجارت میں سرمایہ کاروں نے 525 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ہزار 52 ارب روپے سے بڑھ کر 12 ہزار 533 ارب روپے سے تجاوز کر گئی،،