لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے عسکری ٹاور حملہ، شادمان تھانے کو جلانے سمیت دیگر 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔