پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ،، ساڑھے پانچ ماہ میں گورنمنٹ سیکیورٹیز اور اسٹاک مارکیٹ میں 96 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی انویسٹمنٹ آئی،،،
75 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کی انویسٹمنٹ مارکیٹ ٹریژری بلز میں کی گئی،، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 19 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کے شیئرز اسٹاک مارکیٹ سے خریدے،، فارن انویسٹرز نے ایک کروڑ 95 لاکھ ڈالر کے پاکستان سرمایہ کاری بانڈز بھی خریدے،،
یکم جولائی سے 15 نومبر کے دوران 77 کروڑ ڈالر کا انخلا ہوا،،، اسٹاک مارکیٹ سے 33 کروڑ 32 لاکھ ڈالر نکل گئے،، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 43 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کے ٹریژری بلز بھی فروخت کئے،،،
ساڑھے پانچ ماہ میں نیٹ فارن انویسٹمنٹ 19 کروڑ 53 لاکھ ڈالر رہی۔۔۔