پنجاب پولیس کے انسپیکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں مظاہرین کے ہاتھوں ایک کانسٹیبل مبشر شہید ہوا جبکہ 170 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے،،
انہوں نے کہا پنجاب پولیس کے بہادر اہلکاروں نے ملک کے اندرونی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔ وفاقی دارالحکومت، راولپنڈی، اٹک اور مختلف اضلاع میں شرپسندوں کے حملوں میں پنجاب پولیس کا ایک اہلکار شہید جبکہ 170 سے زائد زخمی ہو گئے۔
شرپسندوں نے پولیس کی 22 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور ایک پولیس وین کو نذر آتش کیا۔ پنجاب پولیس قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور زخمی اہلکاروں کو بہترین علاج کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ پنجاب پولیس امن و امان کے قیام کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے