چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا پاک بحریہ کی آپریشنل بیس کا دورہ،،، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اورماڑہ میں پاکستان نیوی کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا،،
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو خطرات اور دفاعی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحرشمشادمرزا نےبحری جہازوں اورآبدوز کابھی دورہ کیا،،
جنرل ساحرکو آپریشنل تیاریوں کےبارےمیں بھی بریفنگ دی گئ،، جنرل ساحرشمشادکاپاک بحریہ کی آپرینل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا،، جنرل ساحر نے پاک بحریہ کے جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ملک کی سمندری حفاظت کے لئے ان کی خدمات کو سراہا،، چیئرمین نےجوانوں کےعزم وحوصلےکی تعریف بھی کی،،