Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان:دونوں ملکوں میں 13 معاہدوں پر دستخط ہو گئے

اگست 3, 2025

26جون سے3اگست تک مون سون بارشوں سے ملک بھر میں 300 افراد جاں بحق ہوئے:این ڈی ایم اے

اگست 3, 2025

انگلینڈ کے بلے باز جوروٹ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ بنا لیا

اگست 3, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • ایرانی صدر کا دورہ پاکستان:دونوں ملکوں میں 13 معاہدوں پر دستخط ہو گئے
  • 26جون سے3اگست تک مون سون بارشوں سے ملک بھر میں 300 افراد جاں بحق ہوئے:این ڈی ایم اے
  • انگلینڈ کے بلے باز جوروٹ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ بنا لیا
  • پُرامن مقاصد کیلئے جوہری پروگرام ایران کا حق ہے:وزیراعظم شہباز شریف
  • راولپنڈی:جرگے کے حکم پر قتل ہونےوالی لڑکی کے مقدمہ کی تفتیش میں اہم پیشرفت
  • پاکستان ایران کا تنازعات بڑھنے سے روکنے،خطے میں امن استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور 
  • مہنگائی کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ
  • ایک سال میں سیمنٹ کی برآمدات میں 84فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»پاکستان»فوج کا پُرتشدد ہجوم سے براہ راست کوئی ٹکراؤ نہیں ہوا: وزارت داخلہ
پاکستان

فوج کا پُرتشدد ہجوم سے براہ راست کوئی ٹکراؤ نہیں ہوا: وزارت داخلہ

EditorBy Editorدسمبر 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد: وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پاک فوج کا پرتشدد مظاہرین سے کوئی براہ راست ٹکراؤ نہیں ہوا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 21 نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو امن وامان ہر قیمت پر قائم رکھنے کی ہدایت کی، ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ امن وامان کے حوالے سے پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کریں۔

اعلامیے کے مطابق بیلاروس کے صدر اور اعلیٰ سطح کے چینی وفد کے دورے کے پیش نظر پی ٹی آئی کو متعدد بار احتجاج مؤخر کرنے کا کہا گیا، پی ٹی آئی کے احتجاج جاری رکھنے کی ضد پر انہیں سنگجانی کا مقام کرنے کی تجویز دی گئی۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ غیرمعمولی مراعات بشمول پارٹی سربراہ عمران خان سے ملاقاتوں کے باوجود پی ٹی آئی نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی، مظاہرین نے سنگجانی کے بجائے اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل ہو کر قانون کی خلاف ورزی کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پُرتشدد مظاہرین نے پشاور تا ریڈزون تک مارچ کے دوران ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنایا، مظاہرین نے اسلحہ بشمول اسٹیل سلنگ شاٹس، اسٹن گرنیڈ، آنسو گیس شیل اور کیل جڑی لاٹھیاں استعمال کیں، پُرتشدد احتجاج میں خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل کا بھرپور استعمال کیا گیا۔

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سخت گیر 1500 شرپسند براہ راست مفرور اشتہاری مراد سعید کے ماتحت سرگرم تھے جو خود بھی ہمراہ تھا، گروہ نے عسکریت پسندانہ حکمت عملی کے تحت قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کیا، صوبائی سرکاری مشینری کی مدد سے سڑک پر نصب رکاوٹیں ہٹا کر شرپسند جتھوں کے لیے راستہ بنایا گیا۔

اعلامیے کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے پُرتشدد مظاہرین کے ساتھ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا، اسلام آباد میں چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر متعین 3 رینجرز اہلکاروں کو گاڑی چڑھا کر شہید کیا گیا، پُرتشدد مظاہرین نے ایک پولیس اہلکار کو بھی شہید کیا، شرپسندوں کے ہاتھوں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 232 اہلکار زخمی ہوئے، پُرتشدد مظاہرین نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا اور پولیس کی متعدد گاڑیوں کو آگ لگائی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں پاک فوج کو تعینات کیا گیا، پاک فوج کی تعیناتی کا مقصد اہم تنصیبات کو محفوظ اور غیرملکی سفارتکاروں کی حفاظت تھا، پاک فوج کی تعیناتی کا مقصد دورے پر آئے، اہم وفود کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانا تھا، پولیس اور رینجرز نے اس پُرتشدد ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے اسلحہ استعمال نہیں کیا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا پُرتشدد ہجوم سے براہ راست کوئی ٹکراؤ نہیں ہوا، نہ ہی وہ فسادات روکنے پر تعینات تھی، منتشر کرنے کے دوران قیادت کے ہمراہ مسلح گارڈز اور مظاہرین کے مسلح شر پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، ان خود ساختہ پُرتشدد حالات میں پی ٹی آئی قیادت نے صورتِ حال سنبھالنے کے بجائے راہ فرار اختیار کیا۔

اعلامیے کے مطابق مظاہرین کے فرار کے بعد وفاقی وزرائے داخلہ اور اطلاعات نے متاثرہ علاقے کا دورہ اور پریس ٹاک کی، پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر منظم پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے، مبینہ اموات کی ذمہ داری قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ڈالنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے، وفاقی دارالحکومت کے بڑے اسپتالوں کی انتظامیہ نے اموات کی رپورٹ کی تردید کی ہے۔

اعلامیے کا کہنا ہے کہ من گھڑت سوشل میڈیا مہم کے دوران پرانے اور اے آئی سے تیار کردہ جھوٹے کلپس کا استعمال کیا جا رہا ہے، بدقسمتی سے غیرملکی میڈیا کے بعض عناصر بھی اس پروپیگنڈے کا شکار ہوگئے ہیں، وزراء، حکومتی اہلکار، پولیس آفیشلز اور کمشنر اسلام آباد نے بار بار مصدقہ ثبوت کے ساتھ اصل صورتِ حال واضح کی۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر شہریوں کی حفاظت کی، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم پاکستان میں انتشار، بے امنی اور تفرقہ بازی کو فروغ دے رہی ہے، اندرون اور بیرون ملک ایسے عناصر کا متعلقہ قوانین کے تحت احتساب کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور نے صوبائی اسمبلی کو اداروں کے خلاف بےبنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کے لیے استعمال کیا۔

اعلامیے کے مطابق پُرتشدد مظاہرین سے 18 خود کار ہتھیاروں سمیت 39 مہلک ہتھیار برآمد ہوئے، پکڑے گئے شرپسندوں میں 3 درجن سے زائد غیرملکی اجرتی شامل ہیں، جیل وینز کو جلانے کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی 11 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، پُرتشدد مظاہروں کے دوران ابتدائی اندازوں کے مطابق سینکڑوں ملین کا نقصان ہوا۔

وزارت داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان پُرتشدد مظاہروں کی وجہ سے معیشت کو بالواسطہ نقصانات کا تخمینہ 192 ارب روپے یومیہ ہے، پاکستان بشمول خیبر پختونخوا کے قابل فخر عوام اس قسم کی پُرتشدد سیاست کو مسترد کرتے ہیں، عوام بے بنیاد الزامات اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کو بھی مسترد کرتے ہیں، پوری پاکستانی قوم ملک میں امن واستحکام کی خواہش کے ساتھ یکجا کھڑی ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان:دونوں ملکوں میں 13 معاہدوں پر دستخط ہو گئے

اگست 3, 2025

26جون سے3اگست تک مون سون بارشوں سے ملک بھر میں 300 افراد جاں بحق ہوئے:این ڈی ایم اے

اگست 3, 2025

انگلینڈ کے بلے باز جوروٹ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ بنا لیا

اگست 3, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان:دونوں ملکوں میں 13 معاہدوں پر دستخط ہو گئے

اگست 3, 20251

26جون سے3اگست تک مون سون بارشوں سے ملک بھر میں 300 افراد جاں بحق ہوئے:این ڈی ایم اے

اگست 3, 20251

انگلینڈ کے بلے باز جوروٹ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ بنا لیا

اگست 3, 20251

پُرامن مقاصد کیلئے جوہری پروگرام ایران کا حق ہے:وزیراعظم شہباز شریف

اگست 3, 20251
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025748

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025748

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024512

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025458

مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ

فروری 2, 2025224
Don't Miss
پاکستان

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان:دونوں ملکوں میں 13 معاہدوں پر دستخط ہو گئے

By Editorاگست 3, 20251

وزیر اعظم ہاؤس میں پاکستان اور ایران کے درمیان معاہدوں اور ایم او یوز پر…

26جون سے3اگست تک مون سون بارشوں سے ملک بھر میں 300 افراد جاں بحق ہوئے:این ڈی ایم اے

اگست 3, 2025

انگلینڈ کے بلے باز جوروٹ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ بنا لیا

اگست 3, 2025

پُرامن مقاصد کیلئے جوہری پروگرام ایران کا حق ہے:وزیراعظم شہباز شریف

اگست 3, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان:دونوں ملکوں میں 13 معاہدوں پر دستخط ہو گئے

اگست 3, 2025

26جون سے3اگست تک مون سون بارشوں سے ملک بھر میں 300 افراد جاں بحق ہوئے:این ڈی ایم اے

اگست 3, 2025

انگلینڈ کے بلے باز جوروٹ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ بنا لیا

اگست 3, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025748

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024512

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025458

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.