سعودی دارالحکومت ریاض میں بغیر ڈرائیور کے میٹرو سروس شروع ہو گئی،، چھ رویہ میٹرو سروس کا آغاز اتوار سے ہو گیا،،
ریاض میٹرو کے 85 اسٹیشنز ہیں اور یہ 176 کلومیٹر طویل سفر طے کرتی ہے،، یہ دنیا کی سب سے بڑی سیلف ڈرائیونگ میٹرو سروس ہے،،
اس میٹرو سروس سے یومیہ 36 لاکھ افراد سفر کریں گے،، دارالحکومت کی 30 فیصد ٹریفک کم ہو جائے گی،،
ابتدائی طور پر میٹرو سروس کا بتدریج آغاز کیا گیا ہے،، بلیو، یلو اور پرپل لائن کی میٹرو سروس شہر کے مختلف علاقوں میں تقسیم کی گئی ہیں،،