پاکستان کرکٹ ٹیم 250 انٹرنیشنل ٹی 20 کھیلنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرا ٹی 20 میچ 10 وکٹوں سے جیت لیا،، پاکستان نے سیریز 0-2 سے جیت کر فیصلہ کن برتری حاصل کر لی،،

زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،لیکن پاکستانی بولرز کے سامنے ان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

زمبابوے کا 58 رنز کا ہدف پاکستان نے چھٹے اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔

زمبابوے کے خلاف کھیلا گیا سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستان کا مجموعی طور پر 250 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا۔

اکستان کرکٹ ٹیم 250 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

گرین شرٹس نے 250 میں سے 144 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 95 میں شکست ہوئی۔

4 میچز برابر بھی ہوئے جس میں 3 کا فیصلہ سپر اوور اور ایک کا بال آؤٹ میں ہوا، ان  3 میں قومی ٹیم کو شکست اور ایک میں کامیابی ملی۔اس کے علاوہ 7 میچز بے نتیجہ بھی ثابت ہوئے۔  

سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والی ٹیم کی فہرست میں دوسرا نمبر بھارت کا ہے جس نے 242 میچز کھیلے ہیں۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے