عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کئی روز سے جاری قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ فی الحال رک گیا ہے،، جوں جوں منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کی تاریخ قریب آ رہی ہے،،، عالمی مارکیٹس میں استحکام آنا شروع ہو گیا ہے،،
لندن گولڈ مارکیٹ میں بدھ کو سونے کی قیمت میں ایک سے ڈیڑھ ڈالر کا اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا،، ایک اونس سونا 2670 ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے،،
ادھر پاکستان میں بھی کئی روز اوپر نیچے جانے کے بعد بدھ کو سونے کے بھاؤ مستحکم رہے،، ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے پر مستحکم رہی