پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ریکارڈ توڑ کاروباری سیشن،، ہنڈرڈ انڈیکس میں تاریخ کا تیسرا بڑا اضافہ،، کاروباری مالیت انیس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،، سرمایہ کاروں کے وارے نیارے،، 390 ارب روپے کا ریکارڈ منافع کمایا،، سٹاک مارکیٹ کی مالیت 49 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی،،
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہونے سے پہلے ہی خریداروں کی طویل قطاریں لگ گئیں،، ہنڈرڈ انڈیکس ساڑھے پانچ سو پوائنٹس تیزی سے شروع ہوا اور پھر مارکیٹ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا،، Bears کو مارکیٹ میں داخلے کی اجازت نہ ملی،، دیکھتے ہی دیکھتے ہنڈرڈ انڈیکس میں تاریخ کا تیسرا بڑا 3 ہزار 134 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،، ایک لاکھ 8 ہزار 239 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا،،
کاروباری سودے 63 ارب روپے میں طے پائے جو 19 سال کی بلند ترین سطح ہے،، کاروباری سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث ایک ارب 64 کروڑ حصص کی خرید و فروخت ہوئی،،
مجموعی حصص کی مالیت 13 ہزار 356 ارب روپے سے بڑھ کر 13 ہزار 745 ارب روپے کی نئی تاریخی سطح پر پہنچ گئی،، امریکی کرنسی میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 49 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی،،