خنجراب پاس جسے درہٗ خنجراب بھی کہا جاتا ہے،، یہ راستہ پاکستان کو چین اور وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ سڑک کے ذریعے ملاتا ہے،،
سخت سردی کے موسم میں یہ راستہ پاک چین تجارت کے لئے بند کر دیا جاتا تھا،، تاہم اب دونوں ممالک نے خنجراب پاس کو سال کے 12 مہینوں کے لئے تجارتی راستے کے طور پر کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،،
پاکستان کی نیشنل لاجسٹک کارپوریشن نے سوست ڈرائی پورٹ کو نئی اور جدید سہولتوں سے آراستہ کر دیا ہے،، اب دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کسی بھی رکاوٹ کے بغیر بارہ مہینے جاری رہے گی،،
خنجراب پاس سے پاکستان چین کے علاقہ وسط ایشیائی ریاستوں قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان تک اپنا تجارتی سامان سڑک کے ذریعے لے جا سکتا ہے،،
اب پاکستان کو چین اور وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی کےلئے افغانستان کا راستہ اختیار کرنے کی ضرورت نہیں ہے