سعودی عرب کی پاکستانی معیشت کی بحالی اور ترقی میں مدد کا تسلسل،، 3 ارب ڈالر کے سیف ڈپازٹس میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی،،
اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ نے ڈپازٹس میں دسمبر 2025 تک توسیع کر دی ہے،، 5 دسمبر کو پاکستان نے سعودی عرب کو 3 ارب ڈالر کا فنڈ واپس کرنا تھا،، وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ڈپازٹس میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دی،،
سٹیٹ بینک کے مطابق2021 میں حاصل شدہ 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی تیسری بار توسیع دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی تھی۔
سعودی ولی عہد کی 6 ماہ کے دوران شہبازشریف سے 5 ویں بار ملاقات تھی۔ اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ یہ حقیقی محبت اورباہمی احترام کا ثبوت ہے جو دونوں ملکوں کے عوام کوجوڑتا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا اور دوطرفہ تعلقات میں بڑی تبدیلی لانے کیلئے مشترکہ عزم کا اظہار کیا تھا۔