چیمپنز ٹرافی میں بڑا بریک تھرو،، بھارت نے پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے،، پاکستان کرکٹ بورڈ کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کر لیا،،
یہ ماڈل تین کے لئے نانذالعمل رہے گا،، پی سی بی کے سخت موقف پر آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو پیچھے ہٹنا پڑا،،
بھارت نے پاکستان کا تین سال کی پارٹنرشپ کا فارمولا مان لیا،، تین سال تک نہ پاکستان بھارت اور نہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آ کر کھیلے گی،،
چیمپنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے تاہم بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے میچز ایک نیوٹرل گراؤنڈ دبئی میں کھیلے گی،،
اگر بھارت سیمی فائنل یا فائنل میں نہیں پہنچتا تو یہ میچز پاکستان میں ہی کھیلے جائیں گے،،
پاکستان کو آئی سی سی کے ٹورنامنٹس میں بھارت جیسا ہائبرڈ ماڈل ملے گا،،
پاکستان اور بھارت آئندہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس نیوٹرل وینیو میں کھیلیں گے،،