پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا مسلسل آٹھواں روز،، کاروباری ہفتے کے آخری سیشن میں 815 پوائنٹس کا اضافہ،، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 54 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا،،
کاروبار تیزی سے شروع ہوا،، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس میں 1239 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،، مارکیٹ ایک لاکھ 9 ہزار 478 پر ٹریڈ کرتی رہی،، Bears نے مارکیٹ میں مداخلت کی کوشش کی لیکن فروخت کا دباؤ کام نہ کر سکا،، مارکیٹ پر Bulls کا کنٹرول رہا،،
ہفتے کے آخری روز بھی سرمایہ کار 110 ارب روپے کا بڑا منافع کمانے میں کامیاب رہے،، ایک ارب 70 کروڑ شیئرز کے سودے 57 ارب روپے میں طے پائے،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ہزار 855 ارب روپے کی نئی بلندی پر پہنچ گئی،،