پاکستان اسٹاک مارکیٹ ہر روز اور ہر ہفتے نئے ریکارڈز بنا رہی ہے،، اس ہفتے حصص بازار میں 275 ارب روپے کا ریکارڈ کاروبار ہوا،، سرمایہ کاروں نے 275 ارب روپے کے حصص کا لین دین کیا،،
حصص کی تجارت نے بھی نیا ریکارڈ بنا لیا،، ایک ہفتے میں 8 ارب 41 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے،، مارکیٹ میں تاریخ میں کسی ایک ہفتے میں حصص کی خرید و فروخت کا یہ نیا ریکارڈ ہے،،
دوسری طرف ہنڈرڈ انڈیکس بھی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،، اس ہفتے مارکیٹ انڈیکس میں 7700 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 54 کی نئی بلندی پر بند ہوا،،
رواں ہفتے سرمایہ کاروں نے 970 ارب روپے کا منافع کمایا،، امریکی کرنسی میں منافع کا حجم ساڑھے تین ارب ڈالر سے زائد رہا،،
مارکیٹ کیپٹلائزیشن نے بھی نئی تاریخ رقم کر دی،، ہفتے کے آغاز پر مجموعی حصص کی مالیت 13 ہزار 357 ارب روپے تھی،، اختتام پر مارکیٹ کی قیمت 13 ہزار 855 ارب روپے کی نئی بلندی پر پہنچ گئی،،