Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پیٹرول ایک روپے فی لیٹراورڈیزل 4 روپے فی لیٹرسستا

نومبر 24, 2026

شہریوں کو مؤثر ریلیف کی فراہمی این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی

نومبر 24, 2026

سوشل میڈیاپلیٹ فارمز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اوردہشت گردعناصر کی سرگرمیاں بندکریں۔محسن نقوی

نومبر 24, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
بدھ, نومبر 25
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»تازہ ترین»ریما خان کا تعلق "ہیرا منڈی” سے تھا، میں نے بطور ہیروئن اسے مسترد کردیا تھا: ناصر ادیب کا انکشاف
تازہ ترین

ریما خان کا تعلق "ہیرا منڈی” سے تھا، میں نے بطور ہیروئن اسے مسترد کردیا تھا: ناصر ادیب کا انکشاف

EditorBy Editorدسمبر 7, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور : ماضی کے مقبول فلم ساز ناصر ادیب نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اوریونس ملک ’ہیرا منڈی‘ ہیروئن کو پسند کرنے گئے، جہاں انہیں ریما خان سے ملوایا گیا لیکن انہوں نے انہیں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا۔عزتیں دینے والا خدا ہے، ریما خان کو عزت ملی اور وہ سپر اسٹار بنیں۔

ناصر ادیب نے ایک پوسٹ کوڈ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ریما خان سے متعلق حیران کن دعویٰ کیا۔ بتایا کہ ماضی میں جب انہوں نے اور یونس ملک نے نئی اور چھوٹی کاسٹ پر فلم بنانی چاہی تو انہوں نے نئی ہیروئنز کو تلاش کرنا شروع کیا۔

ان کے مطابق فلم میں غلام محی الدین سمیت دوسرے اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن دونوں فلم کے لیے دو نئی ہیروئنز تلاش کر رہے تھے۔

فلم ساز نے بتایا کہ نئی ہیروئنز کی تلاش کے لیے یونس خان نے انہیں ’ہیرا منڈی‘ چل کر لڑکیاں تلاش کرنے کا مشورہ دیا، جس پر دونوں وہاں گئے۔

ناصر ادیب کا کہنا تھا کہ دونوں کو ہیرا منڈی میں بڑا پروٹوکول دیا گیا، ان کی خدمت کی گئی جب کہ جس لڑکی کو ہیروئن کے طور پر کاسٹ کیا جانا تھا، اس کی والدہ نے ان کی مہمان نوازی بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اور یونس ملک کچھ دیر وہاں بیٹھے لیکن انہوں نے دکھائی گئی لڑکی کو کاسٹ کرنے سے انکار کردیا، کیوں کہ لڑکی میں ہیروئنز والی بات نہیں تھی۔

ناصر ادیب کے مطابق بعد ازاں یونس ملک نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے لڑکی کو کیوں مسترد کیا، جس پر انہوں نے انہیں جواب دیا کہ لڑکی کا بات کرنے کے انداز اچھا تھا لیکن ان کی آنکھوں میں معصومیت نہیں تھی۔

فلم ساز کا کہنا تھا کہ اگر آرٹسٹ کی آنکھوں میں معصومیت نہ ہو تو وہ کامیاب اداکار نہیں بن سکتا، اس لیے انہوں نے مذکورہ لڑکی کو کاسٹ کرنے سے انکار کردیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ لیکن بعد میں وہی لڑکی فلمی دنیا کی سپر اسٹار بنی اور انہوں نے خوب عزت کمائی۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پیٹرول ایک روپے فی لیٹراورڈیزل 4 روپے فی لیٹرسستا

    نومبر 24, 2026

    شہریوں کو مؤثر ریلیف کی فراہمی این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی

    نومبر 24, 2026

    سوشل میڈیاپلیٹ فارمز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اوردہشت گردعناصر کی سرگرمیاں بندکریں۔محسن نقوی

    نومبر 24, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.