بغداد : عراقی فوج سے متعلق ذرائع نے بتایا ہے کہ شام کی سرکاری فوج کے درجنوں اہلکار عراق میں منتقل ہو گئے ہیں۔ فوجیوں کا شام کو چھوڑ کر عراق پہنچنا اپوزیشن کے فوجی حملوں کے بعد حلب، حماۃ اور حمص میں پیدا شدہ صورت حال بنی ہے۔
ذرائع نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘ روئٹرز ‘ کو بتایا ہے کا یہ شامی فوجی قائم سرحد کے راستے عراق پہنچے ہیں اور پوری طرح عراقی فوج کے مقامی حکام کے ساتھ کوآرڈینیشن کے ساتھ عراقی علاقے میں داخل ہوئے ہیں۔